عمرکوٹ: جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کی جانب سے یوم باب اسلام کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس سے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو اور ابو اسامہ کھوکھر امیر جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ نے خطاب کیا۔
ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ محمد بن قاسم نے اھل سندھ کو ظالم جابر حکمران راجہ داہر کے ظالم جابر سے آزادی دلائی تھی سندھ کی تہذیب و ثقافت اور زبان وتمدن اسلامی ھے رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ تعالی نے نہ صرف امت مسلمہ ، اھلیان پاکستان بلکہ اھل سندھ پر خاص انعام کیا کہ 10رمضان مبارک کو ظالم وجبر راجہ داہر کو ہمیشہ کیلئے شکست فاش دی اور اسلامی حکومت کی بنیاد ڈالی جس کے نتیجے میں آج تمام اھل بلکہ برصغیر ہندوپاک کے لوگوں کو ہمیشہ کے لیے اسلام کی دولت نصیب ہوئی انھوں نے مزید کہا کہ آج پھر وطن عزیز عالمی و مقامی طاغوت کے شکنجے میں پھنس گیا ہے یوم باب اسلام ہم کو ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔
یوم باب السلام پروگرام میں میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنیوالے لوگوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی نائب امیر جماعت اسلامی ممتاز حسین سہتو نے جماعت اسلامی عمرکوٹ کے مقامی رہنما یامین قریشی کی وفات پر ان کے گھر جاکر انکے فرزندوں عبید قریشی ، ابوبکر قریشی ،اور عبداللہ قریشی سے تعزیت کی دعائے مغفرت کی نائب امیر جماعت اسلامی ممتاز حسین سہتو نے کہا محمد یامین قریشی کی خدمات جماعت کیلیے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی مرحوم یامین بھائی انتہائی ملنسار محبت کرنیوالے انسان تھے۔

