English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقت آ گیا ہے کہ ایک ایک کا محاسبہ کیا جائے، مریم صفدر

Maryam Nawaz

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے،  کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم صفدر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔

مریم صفدر نے  عمران خان پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے، اقتدار سےچمٹے رہنے کے لیےتم نے خطرناک کھیل کھیلا۔NSC جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کےلئے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کےلیےلگایاجوکبھی  مانگے ہی نہیں گئے تھے، NRO کیلئےاسٹیبلشمنٹ کےترلے کیے،جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیےتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے