English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرجونی ڈین فٹ بال ٹورنامنٹ، نیشنل شاہین اور سر علی اصغر کی کامیابی

سرجونی ڈین رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر مہمان خصوصی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جعفر خان ،جلال خان ودیگر کا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پہلا آل سرجونی ڈین رمضان فلڈ لائٹس سیون اے سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرا میچ نیشنل شاہین اور گزدرآباد اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جو کہ نیشنل شاہین نے 4-1 سے جیت لیا۔کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ کے میچ میں نیشنل شاہین کے منیر نے 2گول اسکور کیے جبکہ شعیب اور بابر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ گزدرآباد کے مصطفی نے بھی ایک گول اسکور کیا۔ چوتھا میچ سر علی اصغر فٹ بال کلب اور لورین شین فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ سر علی اصغر نے 2-1 سے جیت لیا۔ سر علی اصغر کے فیاض اور شہزاد نے گول اسکور کیے جبکہ لورین کے معیز نے گول اسکور کیا۔ مہمانِ خصوصی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان جعفر خان تھے جبکہ انٹرنیشنل فٹ بالر نومی مارٹن، ، مہتاب خان ، جلال خان ، ظفربیگ ، میچ کمشنر الیاس کامل ، ریفری جلال بلوچ اور قیوم کوچ بھی موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی جعفر خان نے کہا کہ صحتمند معاشرے کیلئے تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ضروری ہے، والدین کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو کھیل کی جانب راغب کریں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے