English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہندو بلوائیوں کے خوف سے مسلمان مساجد میں پناہ لینے لگے

مدھیہ پردیش میں ہندو بلوائی جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر میں مسلمانوں کی دکانیں توڑی جارہی ہیں

بھوپال (انٹرنیشنل ڈسیک) بھارت ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا اور مسلمان خوف سے مساجد میں پناہ لینے لگے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنونی ہندوؤں نے مسلم کش فسادات کرکے مدھیہ پردیش کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام نومی کے موقع پر ہندوؤں کے جتھوں نے کھرگون شہر تباہ وبرباد کردیا ہے۔ شرپسندوں کے خوف سے سیکڑوں مقامی مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہیں ،جب کہ چند لوگوں نے قریبی مساجد میں پناہ لے رکھی ہے۔ مسلمانوں پر تشدد کی وڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوئی ہے، جس میں جان بچانے والے مسلمانوں کو مساجد میں لیٹا دکھایا گیا ہے ۔ بھاگ کر اپنی جان بچانے والی ایک مسلم خاتون نے بتایا کہ فسادیوں نے اس کا گھر تک جلا دیا اور وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ مسجد میں پناہ گزین ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کھرگون تشدد کے نتیجے میں جان بچا کر علاقے سے بھاگنے والے مسلمانوں کی درست تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ، ایک اندازے کے مطابق اب تک ہزار سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ دوسری جانب دوسری جانب مدھیہ پردیش پولیس، ایس ڈی ایم اور محکمہ محصولات نے بھی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کا ساتھ دینا شروع کردیا۔ حکام کی جانب غیر قانونی قرار دے کر مسلم آبادی پر بلڈوزر چڑھادیے گئے۔ اس دوران انتہاپسند ہندوؤں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور وہ جتھوں کی صورت میں علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے