English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان میں قائد اعظم کے بعد اب عمران خان تحریک چلارہے ہیں، فواد چوہدری

martial law

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین، عمران خان کی عوامی تحریک کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تحریک سے تشبیہ دیدی ہے۔ فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’قائد اعظمِ محمد علی جناح کی لیڈرشپ میں تحریک پاکستان رمضان کے مہینے میں چلی تھی اور اس کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک سابق وزیر اعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 16 اپریل کو شہر قائد کراچی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، اس جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے