English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتدار کے بجائے اقدار کا تحفظ اہم ہے،عمران خان

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مولانا محمد خان شیرانی نے اسلاموفوبیا کے انسداد اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی کاوشوں کی زبردست تحسین کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی ، ضمیرفروش اور ملت فروش گروہ سے نہیں حبِّ رسولِ مکرمﷺ سے سرشار رہنما سے نسبت چاہتا ہوں، ملک و ملت کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملکر اپنا حصہ ڈالیں گے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان کلمتہ اللہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا، اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے،امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اہلِ مذہب و دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثہ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے