English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی10 لیگ، کینٹ ویریس کی سیمی فائنل میں رسائی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر جاری ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی ٹین لیگ میں کینٹ ویریس نے خیبر زلمی کو 67 رنز سے شکست دیکر سیمی فا ئنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کینٹ ویریس نے مقررہ اوورز میں 116 رنز بناے۔ خرم منظور نے 22 اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نی 20 رنز کا اضافہ کیا۔ شفیق نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں خیبر زلمی 49 رنز بناسکی۔ اعظم حسین نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ دوسرے میچ میں قاسمی سی سی کو ایشال فالکون نے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قاسمی سی سی کی اننگ 98 رنز پر مشتمل تھی جس میں ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی نصف سنچری رایگاں گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے