ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا راول چوک فلائی اوور کا دورہ، کام میں تاخیر پر تحقیقات کاحکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور میں تاخیر کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

صبح سویرے وزیراعظم شہبازشریف نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہ ہوسکا، منصوبہ ستمبر تک مکمل ہوجانا چاہیے اوراسکی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر منصوبہ ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو میں سخت ناخوش ہوں گا اور پھر اللہ حافظ۔شہباز شریف نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، منصوبے میں تاخیر کیوں ہوئی، کمیٹی بنا کر انکوائری کرائیں،2 سال میں میگا پروجیکٹ بن جاتے ہیں، آپ ایک چھوٹے سے منصوبے کو 2 سال دے رہے ہیں، اس سے کیا تاثر جائے گا،منصوبے کی تحقیقات تھرڈ پارٹی سے کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ماضی میں ایسے منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں کئی ماہ سے یہاں سے گزر رہا ہوں، کام بند پڑا تھا، 2 ماہ سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے کا آغاز 2020 میں ہوا، مکمل اب تک نہ ہوسکا، عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں