English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مولانا فضل الرحمان کی مبارک باد

اسپیکرنےآئین توڑتے ہوئے جان بوجھ کر اجلاس نہیں بلایا، پی ڈی ایم
Alkhidmat

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمااسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہائوس میں ملاقات، وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا، مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

Alkhidmat

دونوں رہنمائوں نے اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت بھی کی،اس موقع پر وزیر اعظم نے مو لانافضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے ۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے