ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ میں اب تک اڑھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے،یوکرینی صدر


Alkhidmat

کیف:یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Alkhidmat

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ اس لڑائی میں زخمی ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔

مغربی ممالک کے مطابق اس جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے، اس سے قبل روسی حملے کے پچاس روز مکمل ہونے پر اپنی فوج اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین اپنی آزادی اور بقا کی لڑائی جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ سات ملین افراد یوکرین سے ہجرت کر کے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں