English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ ثابت ہونے پر ٹیم کو چیمپئن شپ سے باہر کردیا گیا


Alkhidmat

کراچی: کراچی میں جاری رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں کھلاڑیوں کی ملی بھگت سے میچ فکسڈ کیا گیا جو ویڈیو کی مدد سے سامنے آگیا۔

Alkhidmat

نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا کھلاڑیوں کے بیانات لیے گئے اور فکسنگ میں ملوث ٹیم نیشنل شاہین کو سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ناصر اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابل اسپورٹس پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر تھی، میچ فکسنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملوث تھے۔

دوسری جانب میچ میں شریک بابل اسپورٹس کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کردی ۔لہذابرما آفریدی ملیر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کرلیا گیا۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے