English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی 


Alkhidmat

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 کروڑ 36 لاکھ 5 ہزار 995 ہو گئی ہے۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 16 اپریل کو صبح 10 بجے (پاکستانی وقت ) پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 8 کروڑ 6 لاکھ 12 ہزار 681 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

Alkhidmat

بھارت 4 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 947 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 302 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ فرانس 2 کروڑ 77 لاکھ 62 ہزار 686 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، جرمنی 2 کروڑ 33 لاکھ 76 ہزار 879 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 961 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

روس 1 کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 211 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جنوبی کوریا 1 کروڑ 62 لاکھ 12 ہزار 751 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 55 لاکھ 95 ہزار 302 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے