ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کے انٹرنیشنل مقابلے


Alkhidmat

ریاض: دنیا بھر سے سیکڑوں حفاظ کرام اور قاری حضرات نے شرکت کی۔ حتمی فہرست میں شامل ہونے والے امیداوروں میں اٹھارہ شرکاء قرآن پاک کی تلاوت اور اٹھارہ اذان دینے کے لیے فائنل مقابلے میں شامل ہیں۔ تلاوت قرآن پاک میں اول آنے والے کو تیرہ لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

Alkhidmat

اذان دینے میں پہلے نمبر آنے والے کو پانچ لاکھ تینتیس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔یہ مقابلے سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام کرائے جا رہے ہیں۔ مقابلہ حسن قرآت میں تجوید اور گرائمر سمیت آواز اور دیگر خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلہ جیتنے والے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

2019 میں ان مقابلوں کا اعلان ہونے کے بعد سے 80 ممالک سے 40 ہزار سے زیادہ شرکائ ان مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ان مقابلوں کے کوالیفائنگ راونڈ کے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے 36 امیدوار فائنل مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں