
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں عمر انٹر پرائز نے کراچی جم خانہ بلیوز کو 68 رنز سے شکست دیدی۔کراچی جم خانہ گرائونڈ پرعمر انٹر پرائز نے3 وکٹوں کے نقصان پر 229 کا ٹارگٹ دیا۔علی اقبال نے جارہانہ سنچری 124 رنز،بابر ملک 47 اور آصف اظہار نے 26 رنز بنائے،مرتضی حبیب،ہاشم مکانی،سفیان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی,جواب میں کراچی جم خانہ بلیوز 161 رنز بناسکی،سفیان نے ناقابل شکست 54 اورآدم عیسی نے 32 رنز بنائے ،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عمران آغا نے عمر انٹر پرائز کے علی اقبال کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا، محمد ریحان اور محمد رشید نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔


