English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل: پاکستانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، فضائی حملوں پر احتجاج

Alkhidmat

کابل (این این آئی) طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی صوبوں کنڑ اور خوست میں پاکستانی فورسز کی گولہ باری کے الزام پر پاکستانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈکرایا۔ افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور نائب وزیر دفاع ملا شیریں اخوند نے خوست اور کنڑ صوبوں میں ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام پر زور دیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ خوست اور کنڑ میں ہونے والے والی کارروائیوں سمیت تمام فوجی خلاف ورزیوں کو روکا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوتے ہیں اور امن دشمن مخالفین کو صورتحال کا غلط استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے جس کے نتیجے میں ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سفیر کو اپنے قائدین تک پہنچانے کیلیے ایک ٹھوس سفارتی رد عمل دیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں، تاہم ترجمان نے معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا جبکہ کابل میں پاکستانی سفیر نے معاملے پر اپنے مؤقف سے متعلق سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے