English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ اور مسلم دنیا صہیونی جارحیت پر خاموش ، مذمت پر اکتفا

Alkhidmat

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک ، امریکا اور مسلم دنیا نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار پر خاموشی اختیار کرکے زبانی مذت پر اکتفا کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین کی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں مشرقی بیت المقدس میں جمعہ کے روز ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ بیان میں یورپی ممالک کے وزرا ئے خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ، تاکہ تشدد اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔ بیان میں مقدس مقامات کا احترام کرنے اور اردن سے قیام امن میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ امریکا کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینی شہریوں پر طاقت کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم فریقین سے اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیان بازی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ادھر سعودی عرب نے بھی مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے اور قبلہ اول کے دروازے نمازیوں کے لیے بند کرنے نہتے افراد پر گولیاں برسانے کی مذمت کی۔ وزارت خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی تمام گزرگاہیں بند کردیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس بندش میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع کی جا تی رہے گی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نفلی اعتکاف پر بیٹھے مسلمانوں اور جمعہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والوں پر فائرنگ کی تھی۔ جھڑپوں میں 250سے زئد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے