English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا: کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند

Alkhidmat

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے بعد کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند کردی گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پٹرول اسٹیشنوں کو ایندھن کی فراہمی کم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر موٹر سائیکل کے لیے ایک ہزار سری لنکن روپے کا ایندھن دیا جائے گا،جب کہ کاروں، وین اور جیپوں کے لیے 5 ہزار روپے کا ایندھن جاری کیا جائے گا۔یہ حد بسوں اور کمرشل گاڑیوں پر نافذ نہیں ہوگی۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے