ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کی 196رنز کی اننگز بہترین پر فارمنس میں شامل

 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 
Alkhidmat

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگز کو اب تک کی ٹیسٹ چمپئن شپ کی بہترین پرفارمنس میں شامل کرلیا گیا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں دورانیہ کا پہلا سیزن ختم ہونے پر آئی سی سی نے اب تک کی بہترین پرفارمنسز کا انتخاب کیا ہے، اس میں جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ریڈ بال کے ساتھ بالادستی کا تذکرہ کیا گیا ہے وہیں پر نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹام لیتھم کو بھی کافی سراہا گیا ہے جنھوں نے ڈبل سنچری جڑکر بنگلادیش کے خلاف سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی اس کارکردگی کو اب تک کی بہترین ٹیسٹ چمپئن شپ پرفارمنس قرار دیا گیا ہے۔انھوں نے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف 373 گیندوں پر 252رنز بنائے تھے۔ ان کے بعد بابر اعظم کے آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں بنائے گئے 196رنز موجود ہیں، جس کیلئے انھوں نے 425بالز کا سامنا کیا تھا۔یہ مجموعی طور پر ٹیسٹ تاریخ میں چوتھی اننگز کے دوران ساتواں بڑا انفرادی اسکور ہے، وہ اس مقابلے کے چوتھے روز لنچ کے بعد وکٹ پر پہنچے تو پاکستان کی 21رنز کے دوران 2 وکٹیں گرچکی تھیں، انھوں نے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کا آپریشن شروع کیا اور صرف 83 بالز پر ففٹی مکمل کی۔شارٹ فائن لیگ کی جانب سے شاٹ کھیل کر انھوں نے سنچری بنائی، ڈبل سنچری سے وہ صرف 4 رنز کی دوری پر تھے جب انھیں ناتھن لائن کی گیند پر بیٹ پیڈ کیچ قرار دیا گیا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں