ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ، بین اسٹوکس مضبوط امیدوار

Alkhidmat

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے آل رائونڈر بین اسٹوکس فیورٹ امیدوار بن گئے جبکہ سابق کپتان نے بھی بین اسٹوکس کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا۔مائیکل وان اور ناصر حسین نے کہا کہ آل رانڈر بین اسٹوکس کرکٹ کا بہترین دماغ ہیں اور ملکی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے سردست ان سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہے۔ ایشز سیزیز اور دورئہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کے بعد جو روٹ نے گذشتہ دنوں انگلش ٹیم کی ٹیسٹ قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیاتھا۔مائیکل وان نے بین اسٹوکس کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ان کے علاوہ دیگر کوئی پلیئر اس پوزیشن میں ہوگا جو ٹیم کی قیادت کرپائے، وہ کھیل کی بہت سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، انھیں کرکٹ کا اسمارٹ دماغ کہا جاسکتا ہے۔ادھر 1999سے 2003 تک انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق کپتان ناصر حسین بھی بین اسٹوکس کو کپتان بنائے جانے کے حامی ہیں، انھوں نے کہا کہ میری نظر میں بین اسٹوکس انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے واضح امیدوار ہیں، وہ ماضی میں بھی ملکی ٹیم کے لیے کئی بار عمدہ پرفارمنس پیش کرچکے ہیں، وہ انتہائی شاندار کرکٹر ہیں، انھوں نے ورلڈ کپ فائنل میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ٹائی تک پہنچایا تھا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں