مظفر آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج پیر کو ہوگا۔صدر آزاد کشمیر نے صبح 10بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، قائد ایوان کا انتخاب ایجنڈے میں شامل ہے۔نئے قائد ایوان کی دوڑ میں تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے چودھری یاسین کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 اتحادی جماعتوں کے ممبران سمیت 34 اراکین ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن کے پاس 19ووٹ ہیں، جیت کے لیے امیدوار کو کم از کم 27 ووٹ درکار ہوں گے۔پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ ہمارے امیدوار سردار تنویر الیاس خان کو 32ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے روکا نہیں جا سکتا۔

