ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،رانا مشہود

Alkhidmat

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویز الٰہی پر تشدد کی تردیدکرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو 2 منٹ میں جڑ گیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الٰہی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘ وڈیو نکال لی ہے جو جو آیا ہے‘ اس کے خلاف ایکشن ہوگا‘ پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے‘ اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نوگو ایریا بنایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی‘ سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ برا ہوا ‘ پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں‘ انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے‘ ڈپٹی اسپیکر صاحب ایوان میں آئے تو ان پر حملہ کیا گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک نہیں دیکھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہو، ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو اس لیے بلایا کیونکہ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کے الیکشن کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا‘ گزشتہ روز پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنائی گئیں۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں