کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے،جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
ان خیالات کااظہار شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔
ریاست، سیاست اور حکومت سے اوپر ہوتی ہے لیکن قوم سے اوپر نہیں ہوتی۔ جرنیل کبھی عدلیہ کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی ریاست کا لالی پوپ لے آتے ہیں۔ ریاست عوام کو جوابدہ ہے۔ اسوقت صورتحال یہ ہے کہ قوم کے غدار جرنیلوں کی مدد سے سزا سے بچتے آ رہے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— بَھن٘وَر™ (@khawarqureshi77) April 18, 2022