اسلا م آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی۔
خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رولز میں ترمیم کر کے پرائیویٹ ممبر سے ختم کیا گیا، پرسوں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہے کل کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے روز کا ایجنڈا بحال کیا جائے، کل ارکان نجی کارروائی کا ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں، کل ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کاغذات نامزدگی لیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرسوں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا، ویسے بھی ایجنڈے پر کوئی زیادہ کام نہیں ہے، اسپیکر کی ہدایت پر لیگی رکن شزا فاطمہ خواجہ نے نجی کارروائی کا ایجنڈا بحال کرنے کی تحریک پیش کردی ہے، قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی ہے، صدر نے کوئی ایسی تقریر نہیں کی جس پر شکریہ ابھی تک مکمل نہیں ہورہا، ان کی سوچ ہے عمران خان کے پاس اقتدار نہیں رہا تو ملک جائے بھاڑ میں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جو تحائف ملے ان کو بازار میں بیچ دیا گیا، ہمیں غداری اور امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی، چور مچائے شور کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، حکومتی اتحاد کو کسی وقت نئے مینڈیٹ کا بھی سوچنا چاہیے، فیصلہ عوام میں دے دینا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔