English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ایونٹس کی تیاری ، بورڈ نے غیر ملکی ماسٹر کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل ایونٹس جیتنے کے مشن کی تکمیل کیلئے غیر ملکی ماسٹر کوچز کی خدمات حاصل کرلیں ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے غیرملکی ماسٹر کوچز کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے پیچھے عالمی سطح پر ہونے والے نئے ایونٹس جیتنے کا مشن ہے۔اس حوالے سے 5 سال بعد طویل کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے، ڈی جی اسپورٹس بورڈ کے مطابق ملک میں 7 ماہ کے طویل کیمپ بھی شروع کر دیے ہیں، کامن ویلتھ ، اسلامک یکجہتی اور ایشین گیمز کے لیے کوچنگ کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے بتایا کہ ان کیمپس میں برازیل، کوریا، ایران، ہالینڈ اور مصر کے کوچز کھلاڑیوں کی کوچنگ کرینگے جب کہ مزید غیر ملکی کوچز کی خدمات کیلئے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں کھلاڑیوں کے کیمپس جاری ہیں جہاں ہاکی ، مارشل آرٹ، سوئمنگ، والی بال، ہینڈ بال، ایتھلیٹکس ودیگر کھیلوں کی تربیت دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے