پشاور(جسارت نیوز)افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ٹریننگ کیلئے پشاور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق پشاور میں شاہین شاہ آفریدی کے جم میں ٹریننگ حاصل کر رہے۔ذرائع کے مطابق نوین الحق پاکستان میں اپنے نئے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے جم میں عموما قومی کرکٹرز ٹریننگ کرتے ہیں۔
