ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز 6میچوں کا فیصلہ

اسلام آباد(جسارت نیوز)انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز 6میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ سی ڈی اے کے تعاون سیگذشتہ روز باسکٹ بال کورٹF 6 اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یونائیٹڈ کنگز نے تھنڈرز کو 70-40 ، دوسرے میچ میں راولپنڈی چیمپئنز نے جیگوارز کو 33-30 ، تیسرے میچ میں ایس اے جی نے بال میجیشن کو 52-25 ، چوتھے میچ میں ریپٹرز ریڈ نے ڈائنامائٹس کو 42-30، 5ویں میچ میں بلز نے ٹائمبر ویلوز کو 45-36 اور چھٹے میچ میں ریپٹرز وائٹ نے بحریہ ویلوز کو 37-33 سے ہرا دیا۔ سیکرٹری فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن عوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے2،2 ٹیمیں اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں