ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ہائی کورٹ نے مطلقہ مسلم خواتین سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

الٰہ آباد:بھارت کی الٰہ آباد ہائی کورٹ کے لکھن بنچ نے مسلم خواتین کے حق میں اہم فیصلہ سنادیا ۔

ا لٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھن بنچ نے مسلم خواتین کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق شدہ مسلم خواتین کو بھی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 125 کے تحت شوہر سے نان نفقہ(اخراجات)حاصل کرنے کا حق ہے اور وہ اسے عدت کے بعد بھی حاصل کرسکتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ طلاق شدہ خواتین کو یہ حق تب تک حاصل ہے جب تک وہ دوبارہ شادی نہیں کرلیتی،جسٹس کرونیش سنگھ پوار کی بنچ نے عرضی گزار رضیہ کی فوجداری نظرثانی درخواست پر یہ حکم دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں