English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرقیمتی گھڑی چھین لی گئی

القمر

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرقیمتی گھڑی چھین لی گئی۔ عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کیساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر  پر بندوق تان لی۔

خوف زدہ عامر خان نے فوری طور پر گھڑی ڈاکوؤں کے حوالے کرکے جان بچائی۔،عامر خان کے مطابق اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے تھی، یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکیلیئٹن لوٹے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے