English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی کی خریداری کرنے والے افراد کیلئے ویڈیو کال پر بات کرنے کااعلان 

القمر

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی شاپس سے خریداری کرنے والے افراد کیلئے ویڈیو کال پر بات کر نے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز کے حوالے سے بتایا گیا۔شاہد آفریدی کے مطابق مداحوں کیلئے میرا سرپرائز یہ ہے کہ جو بھی شخص شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کیلئے یا اس کے بعد خریدے گا، میں اس شخص سے ویڈیو کال پر بات کروں گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں اس شخص کے گھر کے تمام افراد سے بھی ویڈیو کال پر بات کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے