ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ ، اجلاس کے دوران پارلیمان پر مارٹر حملہ

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں پارلیمان میں ہونے والے اجلاس کے دوران عمارت پر مارٹر گولوں سے حملہ کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی کے وقت حال ہی میں منتخب ہونے والے ارکان پارلیمان نئے صدر کے انتخاب سے متعلق مشاورت میں مصروف تھے۔ حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قانون سازوں کا یہ دوسرا اجلاس تھا کہ ایوان کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ مارٹر گولے سخت سیکورٹی کے حصار والی عمارت کے کمپاؤنڈ کے اندر گرے۔ پارلیمانی اجلاس کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جا رہا تھا اور اس دوران دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ادھر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ گروپ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے موغادیشو کی حکومت کے خلاف بغاوت پر تلا ہوا ہے۔ دوسری جانب صومالیہ میں اقوام متحدہ کے مشن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی ادارہ انتخابی عمل کو مکمل کرنے کی کوششوں میں صومالیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایک برس سے زائد عرصے سے بھی ملتوی ہونے والے عام انتخابات کے بعد جمعرات کے روز سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔ انتخابات میں 329میں سے صرف 297 نشستیں ہی پْر ہو پائی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں