English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے طاہر رائے حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

القمر

اسلام آباد: حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹا کر طاہر رائے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے طاہر رائے نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی جب کہ وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔

طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور  پر بھی کام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ طاہر رائے کراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے