English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیت المقدس اور غرب اردن اسے تلاشی کے دوران 10 فلسطینی گرفتار

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: ابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر باب حطہ سے ایک لڑکی سمیت نو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ قابض فوج نے احمد رکن، علی صندوقہ، محمد عکا، نسیم علقم، لڑکی ملک عواد، لیث اللداویہ، خالد السخن کو القرمی محلے سے، محمد البکری کو الود سٹریٹ سے گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو القشلہ مرکز منتقل کردیا گیا۔اسی تناظر میں قابض فوج نے دو نوجوانوں امیر الصیاد اور ایاد ابو سنینا پر دس دن کی گھر پرنظر بندی کی اور ان پر 2000 شیکل کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پرپابندی لگادی۔

مزید برآں مسجد اقصی کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے ابو طیح محلے میں متعدد شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔مقامی ذرائع نے کہاکہ قابض فوج نے قصبے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں اور اس کے داخلی راستے پراضافی نفری تعینات کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے