ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

�ٹبال کو گراس روٹ لیول پر �روغ دیا جائے ، جمشید علی خواج�

سر جونی ڈین فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں جاری پہلےآل سر جونی ڈین رمضان فلڈ لائٹس سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں 2پری کواٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔ شاہد میموریل نے سر اصغر علی کو پنلٹی کک پر 5-4اور دوسرے میچ میں قذافی گرین نے 16اسٹار کو پنلٹی کک پر 5-3سے شکست دے دی۔ دونوں میچز میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ تھا۔ کھلاڑیوں نے جیت کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی خواجہ فائونڈیشن کے صدر ممتاز قانون دان جمشید علی خواجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ 4ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر فٹبال کو فروغ دیا جائے۔ ا?رگنائزر ایشلے ڈین نے کہا کہ فٹبال کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل لیول کے فٹبالر تیار کرنا میرا مشن ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں