English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پر اظہار تعزیت

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق مرحوم کے بیٹے عماد محمد علی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اقبال محمد علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اقبال محمد علی ایک شریف النفس، پڑھے لکھے اور عوام دوست شخص تھے، ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی
جائیں گی۔ دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے