English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصری اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

القمر
میڈرڈ: ہسپانوی وزیر خارجہ اپنے مصر ی ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کررہے ہیں

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے ہسپانوی ہم منصب جوز مینوئل الباریس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران سامح شکری نے قاہرہ حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، پانی، قابل تجدید توانائی اور برقی نقل و حرکت جیسے شعبوں میں تجارت اور براہ راست ہسپانوی سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ یوکرین، فلسطین، لیبیا اور ایتھوپیا کے مسائل پر زیر بحث آئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے