English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موساد کے 3جاسوس گرفتار کر لیے ، ایران کا دعویٰ

القمر

تہران (ا نٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے 3جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق زیر حراست افراد پر حساس اور خفیہ معلومات چرانے کا الزام ہے۔ انہیں جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیااور ان کا تعلق موساد سے ہے۔ تہران نے گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا ان افراد کو خفیہ اور حساس معلومات تک رسائی کس طرح حاصل ہوئی۔ عموماً ایران میں ایسی گرفتاریوں اور ملزمان کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کی کارروائیوں کو خفیہ ہی رکھا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطاق ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر اپنے خلاف جاسوسی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور دونوں کے مابین بیان بازی بھی معمول کی بات ہے۔اسرائیل ایران کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور بارہا اس بات کی دھمکی بھی دے چکا ہے کہ وہ تہران کو مبینہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اس کے خلاف یک طرفہ فوجی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ ایران تاہم کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا ان کے حصول کی کوششوں کی تردید کرتا ہے۔تہران نے کہا ہے کہ اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے