English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرجیل میمن سندھ کابینہ کا حصہ بن گئے، صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

القمر

کراچی: رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن سندھ کابینہ کا حصہ بن گئے۔

شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سےحلف اٹھالیا، ان سے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کو صوبائی وزیرکا حلف لینے پرمبارکباد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن  کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ شرجیل میمن کو گزشتہ روز سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کو کابینہ سے فارغ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے