English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاپتہ دعا کاظمی کا معاملہ، شاداب خان نے حکام سے مطالبہ کردیا

القمر

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14سالہ دعا زہرہ کاظمی اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں ہیں کہ وہ اور تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کریں۔ وہ ہمارا مستقبل ہیں، اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی کی تلاش میں پولیس نے سانگھڑ میں چھاپہ مار کر ایک بچی کو بازیات کرایا تاہم بازیاب ہونے والی لڑکی کوئی اور نکلی۔

پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔دعا کو گھر سے غائب ہوئے 6 روز گزر چکے ہیں اور پولیس نے مختلف پہلوں سے تفتیش کے بعد جلد کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے