ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،قائم مقام گورنر

کوئٹہ(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ون ڈے پاکستان کپ کی فاتح ٹیم بلوچستان کے اعزاز میں بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر خان جمالی اور ان کی کمیٹی کی طرف سے ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیاگیا ،جس کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر واسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی تھے،اس موقع پر قائم مقام گورنر میر جان محمد خان جمالی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی اپنی محنت جاری رکھے بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ خوش اآئند بات ہے کہ پاکستان میں بلوچستان کے ٹیم نے ٹاپ کرکے ٹرافی اپنے نام کی ہے یہ اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کی ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریگا۔اس موقع پر ٹیم آفیشل کے لئے حکومت بلوچستان کی طرف سے 20لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں