English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن شاہ نواز رانجھا کی ملاقات

القمر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے،ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لئے ہم سب کو مل کے کام کرنا ہوگا ۔محسن شاہنواز رانجھا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میں ترقی کی وہی رفتار نظر آئے گی جو انکی زیرقیادت پنجاب میں دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے