English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امپورٹڈ حکومت صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح ہی کریگی، اسد عمر

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی؟ اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ کادو ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید سینیٹ میں اس منصوبہ کے افتتاح کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے