نارووال: میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر پڑھائی کے دبا ﺅسے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ ،زینب ڈی فارمیسی فرسٹ ایئرکی طالبہ تھی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال میں میڈیکل کی طالبہ نے گھرمیں خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ 18سالہ زینب نجی کالج میں ڈی فارمیسی فرسٹ ایئرکی طالبہتھی۔ میڈیکل کالج کی طلبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر ڈی ایس پی شیخ الیاس نے بتایا کہ والدین کے مطابق بچی اکثر کہتی تھی کے تعلیم سخت ہے وہ نہیں کر پائے گی جس پر والدین اس کو کہتے تھے بیٹی کو آپ نے ہمارے لئے پڑھنا ہے۔
شیخ الیاس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بچی نے پیپر دیا تھا جو ٹھیک نہیں ہوا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کا قتل نہیں ہوا خود کشی ہے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زینب نے میڈیکل کی پڑھائی نہایت مشکل کے باوجود والدین کے اصرار پر داخلہ لیا ۔
