English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ام رباب اہلخانہ قتل کیس : 2مرکزی ملزمان کی ضمانتیں مسترد

القمر

دادو ( نمائندہ جسارت)ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے 3 افراد کے قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 2 مرکزی ملزمان ذوالفقار اور سکندر چانڈیو کی ضمانت پرفیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تہرے قتل کیس میں دونوں ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔مدعی مقدمہ ام رباب چانڈیو عدالت میں پیش ہوئیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں مستردکردیں، پرامید ہوں کہ عدالتیں مایوس نہیں کریں گی۔ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ والد، دادا اور چاچا کو بے دردی سے قتل کیا گیا،قصور صرف اتنا تھا کہ ہم نے جاگیردار کی غلامی پسند نہیں کی۔خیال رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 ء کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا، مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان پر درج ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے ام رباب کی فریاد پر 2 بار از خود نوٹس لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے