English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت قانون نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روک دیا

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) وزارت قانون و پارلیمانی امور پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ وزارت قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمے داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے اور صوبائی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ اس وقت پنجاب میں کوئی حکومت موجود نہیں اور نہ ہی کوئی کابینہ موجود ہے اس لیے احمد اویس صوبائی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہوں اور کسی بھی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہ کریں۔ مراسلے کی کاپی رجسٹرار عدالت عظمیٰ پاکستان، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوادی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے