ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتین کھلنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے کہتے ہیں کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟، جب آئین شکنی ہوگی تو عدالتیں تو کھلیں گی۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں، پہلے آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکنی پر عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگتے ہیں، آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جائے حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں