ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے قبل وادی میں دھماکا

سری نگر: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچنے سے قبل وادی میں دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی جموں پہنچ گئے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم کےدورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ  قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

نریندر مودی کی آمد کے باعث مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جبکہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں