ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائرن میونخ نے مسلسل 10ویں مرتبہ بنڈس لیگا ٹائٹل جیت لیا

میونخ: بائرن میونخ اور بورشیاڈورٹمنڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

میونخ (جسارت نیوز) بائرن میونخ نے مسلسل دسویں مرتبہ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیت لیا، جرمن جائنٹس نے دوسرے نمبر پر موجود بورشیا ڈورٹمنڈ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس کے فرق سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ نے اپنے ڈومیسٹک حریف بورشیا ڈورٹمنڈ پر آغاز سے ہی دباؤ بنائے رکھا۔گینے بی نے 15ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ روبرٹ لیوڈونسکی نے 34ویں منٹ میں برتری دگنی کردی۔ پہلا ہاف 0-2 کے ساتھ ختم ہوا۔ ڈورٹمنڈ کے ایمری کین نے پنالٹی پر گول کر کے خسارہ کم کیا، مگر جمال موسیالا نے 83ویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا اور یوں بائرن میونخ نے مقابلہ باآسانی 1-3 سے جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ جرمن جائٹ نے لیگ میں دوسرے نمبر پرموجود ڈورٹمنڈ سے 12 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کی اور مسلسل دسویں بار لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ یہ بائرن میونخ کا مجموعی طور پر 32 واں ٹائٹل ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں