English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی جم خانہ رمضان ٹرافی، ٹوٹل انرجی کی تیسری کامیابی

القمر
کراچی جم خانہ رمضان ٹرافی ، مہمان خصوصی شہزاد نور کھلاڑی کو انعام دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹل انرجی نے کراچی جم خانہ وائٹ کو 23 رنزسے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ، کراچی جم خانہ گراؤنڈپر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ٹوٹل انرجی نے 173 رنز کا ٹارگٹ دیا،اوپنر عدیل خان نے شاندار نصف سنچری 54رنز،فہد جبار 40،ارشد اعظم23 اورمظہر حسین نے 20 رنز بنائے، رافع صفدر نے تین اورسمیر احمد نے 2 کھلاڑیوں کاآؤٹ کیا، جواب میں کراچی جم خانہ وائٹ 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،آرسلان ملک 54،بلال منیر 36 اورشاذ شاہجانی نے26 رنز بنائے ،عمیر احمد نے چار اورشاہ نواز نے دو وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شہزاد نورنے ٹوٹل انرجی کے عدیل خان کو مین آف دی میچ کیش ایوارد پیش کیا، محمد رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے