ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن سے ملاقات سے جنگ ختم ہوسکتی ہے، صدر زیلنسکی

کیف (آن لائن) یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، ولادی میر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے، یقین ہے بھاری ہتھیار ملتے ہی ہم روس کے زیر قبضہ علاقے دوبارہ حاصل کر لیں گے۔ دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ سفارت کاری سے جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ صدر پیوٹن سے بالمشافہ ملاقات ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کا کہنا تھا امید ہے کیف میں امریکی وزیر خارجہ اور دفاع سے گفتگو میں بھاری ہتھیاروں کے حصول میں کامیابی ہوگی، یقین ہے بھاری ہتھیار ملتے ہی ہم روس کے زیر قبضہ علاقے دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ یوکرینی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کیف سے پہلے ماسکو جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فیصلے میں کوئی انصاف اور کوئی منطق نہیں ہے۔ ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں یوکرین کے شہر ماریوپول میں اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اگر ماریو پول میں یوکرینی فوجی مارے گئے تو روس ماسکو کے ساتھ بات چیت ترک کر دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں