واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کویتی سفارت کار محمد عمیری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ، تاہم وہ محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی پر حملہ اس وقت کیا گیا ، جب وہ اپنے بچوں کے اسکول سے آنے انتظار کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ حملہ آور کو گرفتار کیا جاسکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز واشنگٹن میں ایک ایلیٹ مڈل اسکول کے قریب عمارت کی کھڑکی سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی۔
